کربلا، نجف، کاظمین اور سامرا کی فضاء میں ‘‘لبیک یاحسین’’ کی گونج

بغداد : کربلا، نجف، کاظمین اور سامرا کی فضاء لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔

عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں قیامت کا منظر ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران مظلوم کربلا جمع ہوئے ہیں تاکہ اسی سرزمین پر اپنے وجود کا اعلان کرتے ہوئے امام مظلوم کربلا کا غم منائیں، جہاں سنہ اکسٹھ ہجری قمری میں نوا‎سۂ رسولۖ ہزاروں یزیدی فوجیوں کے نرغے میں گھرا ہوا تھا اور اہلبیت رسولۖ پر پانی بند تھا۔ یہ خاندان رسولۖ پر انتہائی سخت دن تھا، یہی وجہ ہے کہ محبان اہلبیت اطہار (ع) اس دن کو انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ مناتے ہیں۔

آج کربلا حضرت امام حسین (ع) کے چاہنے والوں سے بھری ہوئی ہے۔ پورے عراق اور خاص طور پر مقدس شہر کربلا، نجف، کاظمین اور سامرا کی فضاء لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔ ہرطرف نوحہ و ماتم کی آوازیں بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے