نشاندہی کے باوجود گندگی کو صاف نہیں کیا گیا، گٹر کے پانی میں سے جلوس نہیں گزار سکتے : جعفریہ الائنس

کراچی : جعفریہ الائنس نے کہا ہے کہ مرکزی جلوس کے راستوں پر نشاندہی کے باوجود گندگی کو صاف نہیں کیا گیا، گٹر کے پانی میں سے جلوس نہیں گزار سکتے۔

کراچی میں جعفریہ الائنس کے رہنماء شبر رضا رضوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج مرکزی جلوس کے راستوں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مسلسل نشاندہی کے باوجود بھی راستے صاف نہیں کیے گئے۔ 2 دن سے کراچی میں بارش نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی، سندھ اور شہری حکومت سب ناکام ہیں۔ ہم سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ گٹر کے پانی سے جلوس کو نہیں گزار سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 9 محرم کو جلوس کے شرکاء کی تعداد کم ہے، 9 محرم کو شہر بھر میں جلوس ہوتے ہیں۔ یوم آشور کو کراچی بھر سے شرکاء مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ کل کے لیے ہمارے بہت سارے تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے