طوفانی بارشوں کے پیشِ نظروزیراعلی سندھ کا صوبہ میں کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی

صوبے اور بالخصوص کراچی میں طوفانی بارشوں کے  باعث نظام زندگی شدید متاثر ہونے کے باعث وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےجمعے کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، ریونیو کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، نظام زندگی بری طرح متاثر

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں زیرب آب آگئیں اور اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس کے باعث شہر میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ یاد رہے محکمہ موسمیات نے جمعے کی صبح تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے