کراچی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، نظام زندگی بری طرح متاثر،
کراچی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، نظام زندگی بری طرح متاثر،

کراچی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، نظام زندگی بری طرح متاثر

کراچی :شدید بارشوں نے پورے شہر قائد کو ڈبو دیا، اہم شاہراہیں اور انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔

کراچی میں آج صبح سے شدید موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی اہم سڑکوں پر پھر پانی جمع ہو گیا، شہریوں کی گاڑیاں بند ہو گئیں۔ اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر محرم الحرام کے حوالے سے رکھے گئے بھاری بھر کم کنٹینر بھی پانی کے بہاؤ کے باعث بہہ گئے۔ فیڈرل بی ایریا میں گجر نالہ کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے ۔

ملیر ندی کا بند ٹوٹنے سے آس پاس کے علاقوں میں طغیانی آگئی ہے۔ کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ خیابان شہباز کی سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔

کراچی کے تمام انڈر پاس پانی بھر جانے کے باعث بند ہیں، محکمۂ موسمیات کے مطابق کمزور ہوتا سسٹم بلوچستان سے آنے والے سسٹم سے مل کر مضبوط ہو گیا ہے۔

محکمہ موسميات کے صبح 8 سے 2 بجے تک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق پی اے ايف فيصل بيس پر سب سے زيادہ 130 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی۔ ناظم آباد ميں 105.6، نارتھ ناظم آباد ميں 102.4، پی اے ايف مسرور بيس پر 98.5، کيماڑی پر 82.5 ملي ميٹر بارش ريکارڈ ہوچکی ہے۔

نارتھ کراچی ميں اب تک 80.2، جناح ٹرمينل پر 80.2، موسميات پر 74.3، سرجاني پر 73، سعدي ٹاؤن 72، يونيورسٹی روڈ 67.4 اور گلشن حديد ميں 30 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے