عرب عدالت میں ایسی خاتون کی پیشی کے جج نشست سے اٹھ کرقریب جا کر جھک گیا اور ہاتھ چومنے لگا

امان(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک عرب ملک کی عدالت میں ایسی خاتون کی پیشی کے جج اپنی نشست سے اٹھ کر جھک گیا اور ہاتھ چومنے لگا ، وجہ جان کر آپ بھی خراج تحسین پیش کرینگے اور خوشی سے پھول جائینگے ۔ اماراتی نیوز کے مطابق اردن کی ایک عدالت میں موجود حاضرین اس وقت حیران رہ گئے جب ایک کیس کی سماعت کے دوران جج نے اپنی نشست چھوڑ دی اور سیدھے ملزم خاتون کی جانب چل دیئے، خاتون کے قریب جا کرجھک گئے اور ان کا ہاتھ چوم لیا ۔
جج کے اس اقدام پر خود خاتون بھی حیران رہ گئی تاہم جلد ہی جج نے بتا دیا کہ وہ ان کی اُستانی ہے اور میں پرائمری سکول میں آپ کے پاس پڑھتا تھا ۔جب جج نے خاتون کا ہاتھ چوما تو انہوں نے یہ بھی کہا کہ مائی ٹیچر ! آ پ کے سامنے یہ میری سزا ہے ۔واضح رہے کہ خاتون ٹیچر کو سکول میں ایک بچے پر ہاتھ اٹھانے کے الزام کا سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایران خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے: حسن روحانی

ایران خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے: حسن روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں، ہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے