خورشید شاہ نے نواز شریف کے محب وطن ہونے پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات نے جہاں یہ ثابت کیا کہ نوازشریف کا بھارت میں بھی کاروبار ہے وہیں ان کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں اور اب ان کے لئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہو چکا ہے، دولت کے نشے میں دھت وزیراعظم ایسے تعلقات بنا رہے ہیں۔ چھپ چھپ کے ملاقاتیں کرنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے وزیراعظم بھارتی بزنس مین سے ملاقات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے اور وہ کرپشن اور بدعنوان افسران کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے، پاناما کیس میں ملوث وزیراعظم کرپشن کو کیسے روک سکتا ہے ان پر متعدد مقدمات ایسے ہیں جن میں وہ صادق اور امین نظر نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک, مرتبہ پھر اسلام آباد, ہائیکورٹ سے, رجوع

ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے