آپریشن رد الفساد، خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کے علاقے میں فضائی کارروائیاں، کئی دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

پشاور: ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، خیبرایجنسی کی وادی راجگال کے علاقے ستارکلے اور نارائی ناو میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے افغان علاقے ننگرہارسے خیبرایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بھرپور کاروائی کی گئی۔فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ زخمی اوربچ جانے والے دہشت گردواپس افغان صوبے ننگر ہار کی طرف بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک مرتبہ پھر پشاور, کی مسجد قاسم خان کی غیر, سرکاری کمیٹی, کا دعویٰ

ایک مرتبہ پھر پشاور کی مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری کمیٹی کا دعویٰ

خیبر پختونخوا:  مفتی منیب الرحمٰن نے کہا تھا کہ ’ کراچی اور زونل کمیٹیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے