10ارب کی پیشکش کرنے والے کا نام بتا دیں گے، نواز شریف کی سیاست کی تاریخ ہی خریدنے اور بیچنے کی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ ہم 10 ارب کی پیشکش کرنے والے کا نام بتا دیں گے، جبکہ نوازشریف کی سیاست کی تاریخ ہی خریدنے اور بیچنے کی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کو سب بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، بیسیوں واقعات ہیں کہ ماضی میں لوگوں کو خریدا گیا ہے اور وزیراعظم کی سیاست ہی خریدنا اور بیچنا ہے۔ اگر آفر کرنے والا گہرا دوست ہوتو اس کا نام کیسے بتایا جاسکتا ہے؟، ہمیں جب مناسب لگے لگا پیشکش کرنے والے کا نام ہم بتا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن دھاندلی کے معاملات 2 سال میں طے نہیں ہوتے لیکن تحقیقات جب تحریک انصاف کرائے گی تو پتا چلے گا حقیقت کیا تھی۔

یہ بھی پڑھیں

قمری, کیلنڈر, تیار کرلیا, گیا ہے

قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے

اسلام آباد: فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے