ڈینگی مچھرسے بچا ؤکیلیے خاص قسم کے پودے گھروں میں لگانے کا مشورہ

ڈینگی مچھرسے بچا ؤکیلیے خاص قسم کے پودے گھروں میں لگانے کا مشورہ

لاہور:ماحول کو خوبصورت بناکرفضائی آلودگی کا خاتمہ ہی نہیں کرتے بلکہ ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اب کچھ خاص پودوں کی مدد سے ڈینگی مچھرپربھی قابوپایا جاسکے گا

نیازبو، تلسی، روزمیر ی اور لیمن گراس ایسے پودے ہیں جن کی خوشبوسے مچھردوربھاگ جاتا ہے، حکام کے مطابق شہری یہ پودے محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے حاصل کرسکتے ہیں پودے ماحول کو خوبصورت بناکرفضائی آلودگی کا خاتمہ کرتےہیں
ماہرین کے مطابق ایک درجن کے قریب ایسے پودے اوردرخت ہیں جن کی خوشبو کی وجہ سے ڈینگی مچھرکوختم یا پھرسے بھگایا جاسکتا ہے جاسکتاہے۔
پودینہ،گل مینا،میری گولڈ،روزمیری،لونگ ،نیازبو،تلسی ،لیمن گراس اورنیم ایسے پودے ہیں جنہیں ڈینگی کلرزکا نام دیا گیا ہے ۔محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان ملک سلیم نے بتایا کہ ہمارے پاس نرسریوں میں ڈینگی مچھرکوختم کرنے اورانہیں دوربھگانے والے پودے ہزاروں کی تعدادمیں سستے موجودہیں۔
اس سال یہ پودے مفت توتقسیم نہیں کئے جارہے ،ایک گارڈن کے رہائشی رانا طاہرتصدق نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھرمیںیہ تجربہ کیاہے ۔ماہرین جنگلات کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کے درختوں، پودوں اور بوٹیوں کی مہک ، ان سے نکلنے والاسیال اتناموثرہوتا ہے جس کی وجہ سے مچھرسمیت کئی قسام کے کیڑے اس مقام سے دوررہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری

نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری

لاہور: اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نرسنگ کیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے