پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے

پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معیشت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 20-2019 کے جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا جو جون 2020 میں کم ہو کر 10 کروڑ ڈالر رہ گیا

صورتحال میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی اور جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔
انہوں نے کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ جون 2020 کی نسبت 20 فیصد زائد برآمدات اور ریکارڈ ترسیلات زر کو قرار دیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 2 ارب ڈالر ماہانہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا تھا۔
جولائی 2020 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
اسد عمر نے یاد دہائی کروائی کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے پیمانے پر غیر ملکی قرضوں اور ہماری سلامتی اور آزادی پر سمجھوتے کا باعث بنتا ہے۔
نئے مالی سال کے پہلے ماہ یعنی جولائی میں ہی ملک میں 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ‘یہ (2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) پاکستان میں ایک ماہ کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات زر کی ریکارڈ سطح تھی‘۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ مالی سال 20-2019 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 23 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
رواں مالی سال (21-2020) کے پہلے مہینے جولائی میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ ایک ارب 99 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی کے مہینے میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 5.8 فیصد یا 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا اور یہ ایک ارب 99 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی جس کا گزشتہ مالی سال کا حجم ایک ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔
اسی طرح اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 20-2019 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77.92 فیصد کم ہوکر 2 ارب 96 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز رہ گیا تھا جبکہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 90.21 فیصد کمی کے بعد 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے