شہر قائد کوایک مرتبہ پھراسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

شہر قائد کوایک مرتبہ پھراسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

کراچی : کراچی پولیس نےاہم نکات پرمشتمل سفارشات تیار کرلیں، آج کراچی میں ایپکس کمیٹی کااجلاس منعقد کیا جائے گا، اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مکمل بریفنگ دیں گے

ایڈیشنل آئی جی کراچی اہم مسائل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، قیدیوں کی ای ٹیگنگ اورغیرقانونی اسلحے پر بریفنگ دی جائے گی اور منشیات کےعادی افراد اور بحالی مراکزپربھی بات کی جائے گی۔
غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے اہم تجازیزتیارکرلی گئیں، پولیس نے شہرقائدمیں 4 بڑے ویپن ڈیٹکٹر اسکینر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت پہلا اسکینر حب،دوسرا سپرہائی وے اور تیسرانیشنل ہائی وے پر لگایا جائے گا۔
چوتھااسکینرکراچی ریلوےاسٹیشن کے خارجی راستےپر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4بڑے راستوں کے علاوہ35 اہم راستوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
شہر میں ان تمام مقامات کے ذریعےغیرقانونی اسلحہ داخل ہوتا ہے، کسی بھی اسلحہ ڈیلرسےچیک اینڈبیلنس کااختیارپولیس کےپاس نہیں، اسلحہ ڈیلرقانونی اسلحےکےساتھ غیرقانی اسلحہ بھی لے آتے ہیں۔
قیدیوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی سفارش سندھ حکومت کوارسال کردی گئی جبکہ آئی جی سندھ نےسندھ حکومت کوای ٹیگنگ منصوبےکی سفارش کی ہے۔
کراچی پولیس نے منشیات کےعادی افرادکےلیےبھی منصوبہ تیارکرلیا، 5مقامی این جی اوزنے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ذمہ اٹھایا ہے حکومت سندھ اگر 5مقامات پر اجازت دے تو فوری عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے