پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) کس طرح کام کررہی ہے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) کس طرح کام کررہی ہے

راولپنڈی: پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ، قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کے 262 پائلٹوں کے لائسنس ‘مشکوک’ ہونے کے انکشاف کے بعد یکم جولائی کو سامنے آیا تھا

پائلٹوں کے مشکوک لائسنسوں کا معاملہ سامنے آنے اور ای اے ایس اے کے یورپی یونین کے رکن ممالک کو پی آئی اے کی پروازوں کی اجازت معطل کرنے کے بعد ایجنسی نے پاکستانی حکام سے 11 نکات پر وضاحت طلب کیا تھا جس میں سب سے اہم سیفٹی مینجمنٹ سسٹم (ایس ایم ایس) تھا۔
ای اے ایس اے نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) کس طرح کام کررہی ہے، اس نے درخواست دینے والوں کو کس طرح کمرشل پائلٹ لائسنس جاری کیا اور امیدواروں نے اپنے امتحانات میں پیپرز کیسے حل کیے۔
ای اے ایس اے نے قومی ایئرلائنز کی جانب سے چلائے جانے والے طیاروں کی تعداد کے بارے میں اور ائیرلائن کے حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی پوچھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ای اے ایس اے کے سامنے دائر کی جانے والی اپیل میں گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان میں طیاروں کے گرنے کے بڑے حادثوں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکام کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی بھی تفصیلات موجود ہیں۔
ای اے ایس اے نے پی آئی اے میں سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے جو دنیا کا بہترین نظام حاصل کررہا ہے۔
پی آئی اے اپنے بیڑے میں 8 سے 10 ہوائی جہاز شامل کرنے یا پرانے طیاروں کی جگہ بہتر اور نئے طیاروں سے تبدیل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔
ای ایس اے کے پاس اپیل دائر کرنے سے قبل پی آئی اے، ایوی ایشن ڈویژن میں ایک پریزنٹیشن دے گا۔
پی آئی اے بین الاقوامی اداروں کی مشاورت سے ایک جامع کاروباری منصوبہ تیار کررہا ہے تاہم ایوی ایشن کی صنعت میں جاری بحران کی وجہ سے اسے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے