شہر قائد میں ناقص منصوبہ بندی بارشوں نے شہرکی سڑکوں کا حلیہ بگاڑ دیا

شہر قائد میں ناقص منصوبہ بندی بارشوں نے شہرکی سڑکوں کا حلیہ بگاڑ دیا

کراچی: مون سون کی بارشوں نے شہرکی سڑکوں کا حلیہ بگاڑ دیا، پہلے سے خستہ حال سڑکیں بارشوں کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئیں

سڑکوں پر سفر سے ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے، سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کی استرکاری کے معیار کا پول بھی کھل گیا، منگھوپیر روڈ بنارس سے گرم چشمہ تک تباہی کی تصویر بن گیا ہے، سائٹ صنعتی ایریا کی سڑکیں جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہی ہیں۔
کورنگی صنعتی علاقے میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑکیں بارش کے پانی میں بہہ گئیں، بلال چورنگی پہلی بارش کا بھی مقابلہ نہ کر سکی چورنگی پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے جس سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں چورنگی ٹریلرز اور ٹرکوں سمیت کمرشل گاڑیوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے
کورنگی ایکسپریس وے کے بلوچ کالونی سے قیوم آباد جانے والے ٹریک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جو کسی بھی وقت جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں، گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے علاقے میں سڑکیں تباہ حال ہیں جوبلی تا رام سوامی جانے والی پوری سڑک کھنڈر بن چکی ہے اور جگہ جگہ بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے۔
گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بھی جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور سیوریج کے ساتھ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع رہنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ، سولجر بازار تا گل پلازہ بھی سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے اور گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہے، بنارس چورنگی میں سڑک پر پڑنے والے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہے پانی کی لائن میں رساؤ سے سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہورہا ہے، تجاوزات کی بھرمار سے بنارس پل کے نیچے کچرا کنڈی بن گئی ہے جہاں جمع ہونے والی گندگی بارش کے پانی میں شامل ہوکر نالے میں جا رہی ہے، اورنگی ٹاؤن دس نمبر تا ساڑھے گیار نمبر اسلام چوک تک جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے