آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نہ کیا جائے، بیرسٹر سلطان

مظفرآباد: تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں تحریک انصاف کے دھرنے پر پولیس تشدد نے سرینگر کی یاد تازہ کر دی۔ پولیس گردی کی وجہ سے انٹرنیشنل سطح پر ہمارا موقف کمزور ہو رہا ہے، لگتا ہے نوازشریف کے خلاف فیصلے کے بعد فاروق خان خود جانے کی جلدی میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فاروق خان اس میں ملوث نہیں تو فی الفور انتظامیہ کو معطل کر کے ان کیخلاف تحقیقات کی جائیں، خواجہ فاروق پر جان بوجھ کر تشدد کیا گیا کیونکہ وہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف کچھ عرصہ سے خرابیوں کی نشاندہی کر رہے تھے۔ آزادکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر میں شہریوں کوحق, خودارادیت, نہ دینے پر, آج, یوم سیاہ منایا, جا رہا ہے

کشمیر میں شہریوں کوحق خودارادیت نہ دینے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے