پاکستان سے بہترتعلقات کے خواہش مند ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اورانہیں اپنی سفارتی اسنادپیش کیں جب کہ پاکستانی سفیرنے امریکی صدرکوپاکستانی قیادت اورعوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اعزاز چوہدری نے پاکستان امریکا تعلقات کی بہتری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکا کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ 

اعزاز چوہدری نے صدر ٹرمپ کو پاکستان سے متعلقہ خدمات سے آگاہ کیا جس پر امریکی صدر نے اعزاز چوہدری کی خدمات اور اعلٰی کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات میں امریکی صدرنے کہا پاکستان اورامریکا کے تعلقات اہم نوعیت کے ہیں، ہم ان تعلقات میں بہتری کے خواہشمندہیں۔ ڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم نوازشریف کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

بگرام: کشیدگی میں یہ وقفہ تقریبا 19 سال کی جنگ میں دوسری مرتبہ سامنے آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے