ظفر اقبال جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کردیا گیا :ترجمان وزیر اعظم ہاوس

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کا خیبر پختونخواہ کا گورنر مقرر کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیر اعظم ہاوس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کے رہنمااقبال ظفر جھگڑا کو خیبر پختونخواہ کا گورنر مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جس کی منظوری کے بعد ظفر اقبال جھگڑا گورنر خیبر پختونخواہ کا باقاعدہ عہدہ سنبھالیں گے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے گور نر خیبر پختونخواہ کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

پشاور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی افغان گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے