حکومت نے 98 فیصد عازمین حج کو رقوم واپس کردی

حکومت نے 98 فیصد عازمین حج کو رقوم واپس کردی

اسلام آباد : وزارتِ مذہبی امورمیں حج واجبات کی ادائیگی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں حج واجبات کی ادائیگی کیلئےنامزدبینکوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ 98 فیصددرخواست گزاروں کو حج واجبات کی ادائیگی کردی گئی، بقیہ درخواست گزاربینکوں سےاپنےواجبات31اگست تک وصول کرلیں۔
واجبات کی باسہولت ادائیگی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 5 ہزار میں سے 95 ہزار عازمین حج کو رقم واپس کردی ہے جبکہ 10 ہزارافراد کو رواں ہفتے رقوم واپسی کی یقینی دہانی کرادی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج درخواست گزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا درخواست گزارجلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوالیں۔
سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر صرف مقامیوں کو حج کی اجازت ہوگی جس کے بعد تمام رجسٹرڈ حج امیدواروں کو رقوم واپس کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے