شہر قائد سمیت سندھ بھر میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی

کراچی: آج سے مون سون کا پانچوں اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے پیر کے روز تک سندھ میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

آج بروز جمعہ سے دو دن کے دوران مون سون کی تیز ہوائیں سندھ میں داخل ہوں سکتی ہیں جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف شہروں میں تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے مون سون کے پانچویں اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں آج درمیانی اور کل تیزبارش متوقع ہے، جس کے سبب کراچی میں100ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر تک حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد میں بارش کا قوی امکان ہے، اس کے علاوہ دادو، تھر پارکر، میرپورخاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
صوبہ سندھ کے علاوہ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے، یہاں بھی جمعے سے پیر تک ژوب، موسیٰ خیل میں گرج چمک کے بارش ہوسکتی ہے، لورالائی، کوہلو اور سبی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے