ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کو پہلے سے پتہ تھا، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کو پہلے سے پتہ تھا، چوہدری نثار کا بیان تھاکہ جج صاحب کہہ رہے ہیں کوئی متفق نہیں۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو چھوڑ کرچھوٹے سے سرکاری ملازم کو گھسیٹیں گے، اس رپورٹ کے مطابق کسی کمزور کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کسانوں کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتی، بار دانہ تقسیم کے معاملے پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ قابل افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے