کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی

کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی

کراچی: وزیراعلی سندھ کے مطابق کیماڑی ضلع، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا

وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز دی اور انہوں نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا ضلع غربی اس وقت پورے سندھ میں سب سے بڑا ضلع ہے، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757 ہے۔
کچھ وزراء نے خیرپور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان میں سے نئے اضلاع بنانے کی تجویز دی جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ٹرسٹ ایکٹ منظور کر لیا ہے اور یہ محکمہ صنعت کو سونپ دیا گیا ہے۔
کابینہ کو اس قانون میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کے حوالے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے