تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر قانون راجہ بشارت سمیت صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں بھی ملاقات میں شر یک تھے

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والا لیڈر ہے سمجھوتہ کر نے والا نہیں ہے، حکومتی اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر اور ملک وقوم کو مضبوط کر رہے ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ایجنڈ اسیاسی مفاد نہیں ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے،تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے۔
ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا خوشحال بھی بنائیں گے،حکومت شفافیات او ر میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنا رہی ہے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی کوئی اور ترجیح نہیں ہے، اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے