پاکستان میں نئے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے

پاکستان میں نئے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے

اسلام آباد: کورونا کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے8مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس اموات کی تعداد 6 ہزار209 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں ملک میں کوروناکے513نئےکیسزرپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں کوروناکےفعال کیسز کی تعداد 11ہزار945ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 804 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے جبکہ اب تک کورونا کے 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
اعداو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1لاکھ 27ہزار60 کیسز سامنے آئے، پنجاب 95 ہزار800، بلوچستان12 ہزار403 ، خیبرپختونخوا 35ہزار 468، اسلام آباد 15ہزار425، آزادکشمیر2ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583 تک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے