وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی تھے

سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاق و سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جو پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے پارلی مینٹیرینز پر مشتمل ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وفاقی وزرا علی زیدی اور امین الحق کے علاوہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شامل ہوں گے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی وفاق اور صوبے کے درمیان سندھ بھر کے منصوبوں پر رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گی۔
گی۔
کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کوشش کرتی رہی ہے، اس معاملے پر صوبائی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے، آئین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کے اختیارات ہیں، تمام حکومتیں جن کے پاس اختیارات وہ مل کر کام کریں۔
اسد عمر نے کہا کہ کوشش ہوگی مل بیٹھ کر مشاورت سے ان منصوبوں پر بات ہوگی، 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، دو ہفتوں میں منصوبوں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے منصوبوں آئندہ اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا، منصوبوں کی لاگت کو دیکھا جائے گا۔ عوام کی فلاح و. بہبود پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، اس کا احتسابی عمل سے کوئی تعلق نہیں، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیئے، حکومت کے اپنے وزراء احتسابی عمل سے گزر رہے ہیں، سیاست اور احتسابی عمل ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے