داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 132 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 132 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری

اسلام آباد: اس اجلاس میں 20 کروڑ ڈالر کی عالمی بینک کی مالی امداد سے چلنے والے ‘پاکستان گوز گلوبل’ منصوبے کی منظوری کو بھی موخر کردیا گیا اور حکام سے تکنیکی اعتراضات دور کرنے کے لیے کہا گیا

حکام نے بتایا کہ 2 ہزار 160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (فیز 1) سے بجلی کی پیداوار سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور نہیں ہو سکی ہے کیونکہ گزشتہ سال جولائی میں منظور شدہ لاگت 91 ارب روپے کے تخمینے سے 132 ارب 30 کروڑ روپے ہوگئی تھی، قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں 49 فیصد کمی بتایا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے حصص کی قیمت گزشتہ سال جولائی میں منظور شدہ 79 ارب 58 کروڑ روپے سے بڑھ کر 112 ارب 28 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
پاور ڈویژن سے 18 اگست کو سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس سے پہلے منصوبے کی منظوری کے لیے ضروریات کے بارے میں متعدد امور کو حل کرنے کے لیے کہا گیا تھا تاہم ان خامیوں کو دور نہیں کیا گیا لہذا اس منصوبے کو منظوری کے لیے قومی معاشی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اگلے اجلاس میں اس معاملے کو دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اٹھایا جائے گا۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے دو منصوبوں کی منظوری دی جن کی مجموعی لاگت 9 ارب 40 کروڑ روپے ہے اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام دو دیگر منصوبوں کی بھی منظوری کے لیے ایکنیک کو 116 ارب 40 کروڑ روپے کی سفارش کی گئی۔
نظرثانی شدہ مالیاتی قوانین کے تحت سی ڈی ڈبلیو پی کو خود اختیار ہے کہ وہ دس ارب روپے سے کم لاگت کے منصوبوں کی منظوری دے سکتا ہے جبکہ زیادہ تخمینے والے منصوبوں کی سی ڈی ڈبلیو پی کے تکنیکی بنیادوں پر منظوری کے بعد ایکنیک کے ذریعہ منظوری دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے