کراچی کے مسائل پر کمیٹی کا قیام مستقل حل نہیں

کراچی کے مسائل پر کمیٹی کا قیام مستقل حل نہیں

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہر چلانا ہے تو کچھ اسٹرٹیجک فیصلے کرنے ہوں گے،کراچی کے مسائل پر کمیٹی کا قیام مستقل حل نہیں،کمیٹیوں سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کےمسائل کےحل کے لیے ریاستی اداروں کو شامل کرنا پڑےگا،اگر ان لوگوں کے پاس حل ہوتا تو مسائل پہلے ہی حل ہوچکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبہ خود مختار نہیں ہوا،اختیار وزیراعلیٰ کے پاس جمع ہوگئے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی ایوارڈ بھی دینا چاہیے۔
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ماں ہے تو کراچی دل ،آپ نے اس کو 6حصوں میں تقسیم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے