سرفراز احمد بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، ٹیسٹ کریئر میں 2000 رنز مکمل کرلیے

جمیکا:پاکستانی معروف بلے باز یونس خان اور مصباح لحق کے بعد اب سرفراز احمد نے بھی بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ،انہوں نے اپنے   ٹیسٹ کریئر میں 2000 رنز مکمل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ون ڈے  ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 2ہزار رنز کا سنگ میل ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔واضح رہے کہ ان سے پہلے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی اسی میچ میں 5 ہزار رنز  مکمل کیے جبکہ  یونس خان  اپنے ٹیسٹ کریئر کے 10ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

امام الحق نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

امام الحق نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

برسٹل کے ون ڈے میچ میں امام الحق نے قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے