بلاآخر صنم بلوچ نے "استخارہ” شروع کردیا

اسلام آباد: معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکارہ صنم بلوچ نے ایک بار پھر ڈراموں میں کام کرنے کی تیاری کرلی، انہوں نے اداکار فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاﺅس کے تحت بننے والے ڈرامہ سیریل ” استخارہ“ کی عکسبندی شروع کرادی ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ گزشتہ کئی سالوں سے اے آروائی نیوز پر مارننگ شو ہوسٹ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ انہوںنے آخری بار ڈرامہ سیریل ” ایک تھی مریم“ میں کام کیا تھا جس کے بعد سے وہ ڈراموں سے غائب رہیں اور ساری توجہ اپنے مارننگ شو پر مرکوز رکھی۔ لیکن اب ایک بار پھر انہوں نے اداکار فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن کمپنی ”بگ بینگ پروڈکشن“ کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل ” استخارہ“ کے ذریعے چھوٹی سکرین پر بطور اداکارہ واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس ڈرامہ میں وہ مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ڈرامہ سیریل ” استخارہ“ کی کہانی نائلہ انصاری نے تحریر کی ہے جبکہ صنم بلوچ کے ساتھ مرکزی کردار میں معروف اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ صنم بلوچ کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی کالج کی تعلیم مکمل ہوتے ہی اس کی ایک بڑی عمر کے مرد کے ساتھ شادی کردی جاتی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل 25 قسطوں پر مشتمل ہو گا جسے اے آروائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ سیریل میں اداکار شہروز سبزواری، کرن عباسی اور شمیم جلالی بھی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے