روس کے وزیرتوانائی ایلکس زینڈر نواک کروناوائرس کا شکار

روس کے وزیرتوانائی ایلکس زینڈر نواک کروناوائرس کا شکار

ماسکو: وزیراعظم میخائل مائیکلسٹن کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وزیرتوانائی ایلکس زینڈر نواک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وزیر کے کرونا کے شکار ہونے سے متعلق تاحال کوئی حکومتی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی

اس سے قبل روس میں کئی سینئر عہدیدار وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے، وزیراعظم میخائل مائیکسٹن بھی رواں سال اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
روسی حکومت کرونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ صدر ولادی میرپیوٹن ملک میں دنیا کی پہلی کرونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کرچکے ہیں۔
کروناوائرس نے دنیا بھر میں جہاں تباہی مچائی وہیں روس کو بھی شدید نقصان پہنچایا، ملک میں کرونا کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں اموات بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے