عثمان بزدار کی نیب میں جواب جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہوگی

عثمان بزدار کی نیب میں جواب جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہوگی

لاہور: شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب میں جواب جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہوگی، نیب نے18 اگست تک سوالات کےجوابات جمع کرانےکی ہدایت کررکھی ہے

عثمان بزدار کی جانب سے آج تحریری جوابات جمع کرائے جائیں گے۔
لاہورنیب نےعثمان بزدارکو 12صفحات پر مشتمل پرفارما دے رکھاہے ، جس میں عثمان بزدارسےتمام جائیدادوں کا ریکارڈ اور اہلحانہ کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
نیب نےسابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کوبھی آج پھر طلب کررکھا ہے۔
یاد رہے اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔
نیب نے وزیر اعلی پنجاب کو 12صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں،بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے