صومالیہ کے دارالحکومت کے ساحلی علاقے میں ایک ہوٹل پر خود کش حملہ

صومالیہ کے دارالحکومت کے ساحلی علاقے میں ایک ہوٹل پر خود کش حملہ

صومالیہ: صومالیہ کے دارالحکومت کے ساحلی علاقے میں ایک ہوٹل پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس سے افراتفری مچ گئی اور 5 مسلح حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوگئے

اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔
ہوٹل پر حملے کے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا، حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پانچوں حملہ آور مارے گئے جب کہ سیکیورٹی اہلکار سمیت 12 شہری ہلاک ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی شہریوں کے شامل ہونے کا خدشہ ہے۔ حملے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے