کورونا صورتحال کی بہتری پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی

کورونا صورتحال کی بہتری پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی

اسلام آباد: کورونا صورتحال کی بہتری پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی، کورونا کے باعث بند وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھلنا شروع ہوگئیں ، اوپی ڈیز کُھلنے کے پہلے روزمریضوں کا رش دیکھا گیا

اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا پمز میں آج 3 ہزار سے زائد مریضوں کی آمد ہوئی ، پہلے مرحلےمیں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو    کھولا گیا ہے، اسپتال کیاسپتال کھولنے سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے
ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کورونا کے 3 مریض زیرعلاج ہیں، 13450 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپلز وصول کئے ہیں، جن میں 1458 پازیٹو مریضوں میں سے 450 پمز میں زیرعلاج رہے۔
پمز کے مطابق پمز میں تاحال کورونا کے 54 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں 7 افراد جاں بحق ہوئے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے