مہربانی کر کے میڈیا ایک مثبت کردار ادا کرے

مہربانی کر کے میڈیا ایک مثبت کردار ادا کرے

کراچی: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنی پریس کانفرنس میں ایک بات جو پچھلے چھ مہینئے سے کہہ رہا ہوں کہ مہربانی کر کے میڈیا ایک مثبت کردار ادا کرے

سندھ میں ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم نے سب سے پہلے کورونا کے خطرے کا احساس کیا جبکہ وفاقی حکومت اور بقیہ صوبے اس بارے میں زیادہ سنجیدہ نہیں تھے لیکن ہماری کارکردگی دیکھ کر سب سے اس کی پیروی کی۔
میڈیا کے مالکان اور نمائندوں سے درخواست کی کہ اس ملک کے لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایک مثبت کردار ادا کریں، تکلیف ہر کسی کو آئی ہے لیکن جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے کچھ دوست اپنی عقل و فہم کا استعمال کرتے ہوئے کبھی آئین کو پامال کرنے کی بات کرتے ہیں، جو آئین میں چیزیں نہیں ہیں، جو ہو نہیں سکتیں، ان کی بات کرتے ہیں اور میری اس پیاری دھرتی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بات کرتے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چاروں صوبوں پر مشتمل ہے اور آئین میں صوبوں کی حدود کے بارے میں بھی باتیں موجود ہیں، یہ ملک دشمن باتیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ سندھ ہماری ماں ہے اور جو ہماری ماں کے ٹکڑے کرنے کی جو بات کرے گا ہم سب اس کے سامنے کھڑے ہو جائیں گے، میں اس طرح کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے