پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم کاایک اور بڑا کارنامہ

پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم کاایک اور بڑا کارنامہ

کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارتی کراٹے ماسٹر کو شکست دی ہے، راشد نیسم نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی ریکارڈ پر قبضہ کرلیا، دس کلو وزن کے ساتھ تیرہ سو ستر ککس کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارت کے انتھ ریڈی کا گیارہ سو پچپن ککس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارت کے جے انتھ ریڈی نے ایک گھنٹے میں1155 ککس کا ریکارڈ بنایا تھا، اب تک راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے، محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارتی ایتھلیٹس کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے ہیں۔
اس سے قبل کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے