جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں

جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں، جولائی 2020 میں 2 ارب 76 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں ساڑھے 36 فیصد اضافہ ہوا۔
اس حوالے سے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ  پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
یہ ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے، یہ ترسیلات زر جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔
کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلے کبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں جس سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے