بلوچستان میں شرپسندوں کا ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، چار ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کو ر کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم شرپسندوں نے فرنٹیئر کور کے قافلے کو ضلع کیچ کی تحصیل مند میں نشانہ بنا یا اور ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار جوان شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے،دھماکے کی شدت سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف سی کے اہلکار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے جب شر پسندوں نے انہیں نشانہ بنایا۔ زخمی اہلکاروں کو تربت کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔جوانوں کی شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے شر پسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے ۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے