بلوچستان میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں سے مزید 3 افراد جاں بحق

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں سے مزید 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں سے جاں بحق افرادکی تعداد 13ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 3 بچے اور دوخواتین بھی شامل ہیں

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں سے 861مکانات مکمل جبکہ 46 جزوی متاثر ہیں، 8مقامات پر شاہراہیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔ 2پل اور 1ڈیم متاثر ہے، بولان میں واقع پنجرہ پل تاحال بحال نہ ہوسکا جبکہ ایم 65 شاہراہ بند ہے، پنجرہ پل سے کوئٹہ اور سبی کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔
سیلابی صورتحال سے متاثر علاقوں میں ریلیف سامان پہنچا دیا گیا، چند ایک مقامات پر امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ بولان میں 5 روز قبل سیلاب سے متاثرگیس لائن کی بحالی پر کام کررہے ہیں، گیس لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری

مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری

بلوچستان: بلوچستان دوست محمد مندوخیل پر مشتمل ماڈل کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے