اب واٹس اپ پر غلطی سے بھیجا ہوامیسج واپس لیا جاسکے گا

واشنگٹن: کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی میسج متعلقہ شخص کو بھیجنے کے بجائے دوسرے کو بھیج دیتے ہیں جس کے بعد ہمیں پچھتانا پڑتا ہے لیکن اب واٹس اپ نے اپنے صارفین کی اس مشکل کو بھی حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واٹس ایپ بہت جلد ایک نیا فیچر پیش کررہا ہے جس کے تحت بھیجا جانے والا ٹیکسٹ پانچ منٹ کے اندر اندر واپس لیا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر حال ہی میں جاری واٹس ایپ کے نئے بی ٹا ریلیز میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن خیال ہے کہ یہ صرف اس وقت تک کارآمد ہے جب تک وصول کرنے والا آپ کا میسج نہیں پڑھتا۔

اب تک واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کرانے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی معلوم ہوسکا کہ یہ کب تک منظرِ عام پر آئے گا تاہم اب جلد ہی اس کا آئی او ایس ورژن ریلیز کیے جانے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹ میں اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ ’’ری ووک‘‘ فیچر جسے اب ’’ان سینڈ‘‘ آپشن کا نام دیا جارہا ہے جلد ہی دستیاب ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسے اگلے آفیشل آئی او ایس کا حصہ بنایا جائے گا اور توقع ہے کہ اگلے ورژن میں اپنی موجودگی کے مقام اور فونٹ شارٹ کٹس بھی شامل کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے اہم ایک ’’چینج نمبر‘‘ کا آپشن ہے جس کے ذریعے صارفین اپنا نمبر تبدیل ہونے کی صورت میں اسے واٹس ایپ میں شامل کرسکیں گے۔

واٹس ایپ گزشتہ برس سے ان سینڈ فیچر آزمارہی ہے جس میں اب ایڈٹ اور ری ووک ( یعنی میسج واپس لیے جانے) کے آپشن شامل ہوں گے۔ ایڈٹ کے ذریعے آپ میسج کا ٹیکسٹ بدل سکتے ہیں جب کہ ان سینڈ یا ری ووک کے ذریعے پورا پیغام واپس لیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے اور اس نے بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے لداخ ڈیم کے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں جن کا پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے دریائے ستلج میں بھی بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ آج دن 11 بجے ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور پھر 30 گھنٹے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ بریگیڈئیر مختار احمد کا کہنا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلع قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کر دیا ہے: ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت جاری ہے، اس نے سندھ طاس معاہدے کو عملاً معطل کر دیا ہے۔ شیراز میمن نے کہا کہ بھارت نے ہر قسم کی واٹر ڈیٹا شیئرنگ بند کر دی ہے اور ڈیموں سے پانی کے اخراج پر پیشگی اطلاع نہیں دی، وہ مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یکم جولائی سے ستمبر تک کا دریاوں کا ڈیٹا بھی نہیں بھیجا، کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے شیڈول اجلاس بھی نہیں ہو رہے، بھارتی رویئے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 20 اور 21 اگست سے گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 80 تا 90 ہزار کیوسک ہونےکا امکان ہے جو ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک بھی جا سکتا ہے۔ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ72گھنٹے میں راوی، بیاس اور ستلج کے بالائی علاقوں میں انتہائی شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے بھاکرہ ڈیم اور زیر علاقوں سے آنے والا پانی سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے