کرشمہ کپور دوسری شادی کے لئے تیار

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے بیٹی کرشمہ کپور کو قریبی دوست سندیپ توشینی وال سے دوسری شادی کی اجازت دے دی جس بعد اداکارہ کی قریبی دوست سے شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اداکارہ کرشمہ کپور نے 2003ء میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں تاہم دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے پہلے شوہر نے ایک اور ماڈل گرل سے دوسری شادی رچالی جب کہ اداکارہ کے بھی قریبی دوست سندیپ توشنی وال سےشادی کی خبریں گرم ہیں لیکن اب کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کی دوسری شادی کے معاملے پر لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے بڑی بیٹی کرشمہ کپور کی دوسری شادی سے متعلق خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کرشمہ طلاق کے بعد مطمئن اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے لہٰذا میں نے کبھی اس سے شادی سے متعلق بات نہیں کی ہے لیکن اگر کرشمہ شادی کی خواہش مند ہیں توہماری نیک خواہشات ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرشمہ شادی کے معاملے پر خود مختار ہیں اور جو بھی فیصلہ کرنا چاہیں اس میں اسے آزادی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ کرشمہ کپور کے قریبی دوست سندیپ توشنی وال نے بھی پہلی اہلیہ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے جس کے فیصلے کے فوری بعد دونوں کی شادی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

لاہور: وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے