نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعےکا فوری نوٹس

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعےکا فوری نوٹس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ا جازت نہیں دی جا سکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔
پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔
لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔
نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے ضلع لودھراں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ڈی جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے