حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 328 فٹ تک پہنچ گئی

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 328 فٹ تک پہنچ گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی بہاؤ کم نہ ہوسکا، بولان، سبی، کوہلو، مکران سمیت حب میں سینکڑوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے، ریسکیو کے مراحل میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مصروف ہے

ایری گیشن حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ڈیم میں صرف 11 فٹ گنجائش رہ گئی ہے، حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 328 فٹ تک پہنچ گئی ہے، ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 339 فٹ کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ کوئٹہ کا زمینی رابطہ دوسروں اضلاع سے منقطع ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ٹو سبی شٹل ٹرین کا آغاز کردیا گیا ہے، شٹل ٹرین سروس کوئٹہ ٹو سبی اور سبی سے کوئٹہ کے لئے مسافروں کی سہولت کے لئے شروع کی گئی ہے جب کہ سیلابی صورتحال اور زمینی رابطہ کی بحالی تک شٹل ٹرین سروس جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ سے ٹیکس وصولی کی منتقلی سے متعلق نوٹی فکیشن معطل

کوئٹہ سے ٹیکس وصولی کی منتقلی سے متعلق نوٹی فکیشن معطل

کوئٹہ: چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبد الحمید بلوچ پر مشتمل بلوچستان ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے