رینجرز اختیارات کو ایشو بنایا گیا، وزیراعلیٰ سندھ جو بھی فیصلہ کریں گے کابینہ کی حمایت حاصل ہوگی، ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کو ایشو بنایا گیا ہے، لیکن وزیراعلی ٰسندھ مراد علی شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے انہیں کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ابہام کو دور کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت کی ہے، مراد علی شاہ جو بھی فیصلہ کریں گے کابینہ کی حمایت حاصل ہوگی، کیونکہ رینجرز کو اختیارات دینے سے پہلے کابینہ کا اجلاس ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو 90 دن کے اختیارات دیئے گئے ہیں، اختیارات کو ایشو بنایا گیا ہے جبکہ ان کے اختیارات میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، رینجرز کے پاس جو اختیارات تھے وہی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے