مارگٹ، پنجگور میں حساس اداروں اور ایف سی کی کارروائیاں، شدت پسندوں کے زیر استعمال 3 کیمپ مسمار، آئی ایس پی آر

کوئٹہ: مارگٹ اور پنجگور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے زیراستعمال 3کیمپ مسمار کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے زیر استعمال 3کیمپ مسمار کر کے3کلو بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، مواصلاتی آلات اوردیگر تخریبی مواد بھی برآمد کر لیا۔

دوسری جانب مارگٹ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران 3مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جیز اور سیکڑوں راؤنڈز برآمدہوئے ہیں۔دوسری جانب پنجگورکے علاقے گچک میں سرچ آپریشن،کالعدم تنظیم کے30مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے