ڈی آئی جی پشاور کا بیٹا کراچی میں محافظ کے ہاتھوں قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کو گھر کے محافظ نے ہی قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمیر شہاب کو گھر کے محافظ فقیر محمد نے رسی سے گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور پھر خود کو ایک کمرے میں بند کر دیا، بعد ازاں ملزم نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی اور اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ملزم فقیر محمد کا کہنا تھا کہ اسے 2 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اور اس نے ڈی آئی جی شہاب مظہر کی اہلیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے قرض اتارنے کیلئے رقم چاہیئے، لیکن ان کے منع کرنے پر عمیر شہاب سے جھگڑا ہو گیا اور پھر طیش میں آ کر اسے قریب پڑی رسی سے پھندا لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی ماں اور دو بہنیں بھی گھر میں موجود تھیں، جنھوں نے 15 پر اطلاع دی۔

فقیر محمد گزشتہ 5 ماہ سے ڈی آئی جی شہاب کے گھر پر ملازمت کر رہا تھا اور اس کا تعلق کشمور کندھکوٹ سے ہے۔ دوسری جانب ایس پی کلفٹن ڈاکٹر اسد ملک کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تحقیق کے مطابق تو قتل کا واقعہ 2 لاکھ روپے کا تنازع ہی معلوم ہوتا ہے، لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ممکنہ طور پر کیس کسی اور طرف بھی جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی شہاب مظہر بیٹے کے قتل کی اطلاع سن کر پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں اور بیٹے کی تدفین کی کا فیصلہ کراچی پہنچنے کے بعد ہی کریں گے۔ کشمور کندھکوٹ سے تعلق رکھنے والے قاتل گارڈ کا آج ڈیوٹی پر آخری دن تھا، ملزم کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے