کنگنا کو اذان سے والہانہ محبت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں ذرا بھی نہیں گھبراتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر انہیں اذان بہت زیادہ پسند ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے ایک تقریب کے دوران گلوکار سونو نگم کے اذان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی اورکے حوالے سے تو کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں لیکن مجھے ذاتی طورپراذان بہت پسند ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب وہ اپنی فلم ’تنوویڈزمنوریٹرنس‘ کی لکھنؤمیں شوٹنگ کررہی تھیں تواس وقت جب بھی انہیں اذان کی آوازآتی تھی تو وہ اس میں محو ہوجاتی تھیں کیونکہ انہیں اذان بہت زیادہ پسند ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مذہب یا کسی بھی چیز کے حوالے سے وہ بس اپنی ہی رائے دے سکتی ہیں کسی اورکے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ مجھے مسجد، مندراورچرچ جانا بہت پسند ہے جب کہ میں کرسمس بھی مناتی ہوں، سونو نگم نے جو بھی کہا کہ وہ ان کی اپنی رائے تھی جس کو لے کر زیادہ بات نہیں کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ سونونگم نے گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اورپتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے