اس لڑکی کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

نیویارک: ایک امریکی لڑکی نے اپنے حسن کے جلووں سے انٹرنیٹ صارفین کی آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لئے ایک شاندار سیلفی پوسٹ کی، لیکن بدقسمتی سے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اس لڑکی کے پس منظر میں نظر آنے والی ایک بدنما چیز نے کھینچ لی، جس کی شاید کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر صارف @shelbizzle نے موسم گرما کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختصر لباس میں ایک سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ شاید اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کی خوبصورتی کی بجائے کمرے کی بدصورتی کہیں زیادہ نمایاں تھی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کا کمرہ ہر طرف بکھرے سامان اور کپڑوں سے اٹا پڑا ہے، حتٰی کہ کھڑکیوں پر پردے کے طور پر کپڑوں کا ہی استعمال کیا گیا ہے۔

 یہ منظر خصوصی طور پر انٹرنیٹ صارفین کو بدمزہ کرنے کا سبب بنا۔ اکثر نے تو اپنے کمنٹس میں حیر ت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی سے پوچھ بھی لیا کہ ”کھڑکی پر گندے کپڑے کیوں لٹکے ہیں؟“ لڑکی کی خوبصورتی کی تعریف تو کم ہی لوگوں نے کی البتہ اس کے کمرے کی بدحالی ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بیچاری لڑکی منفی تبصرے کرنے والوں کی کڑوی باتوں پر جل بھن کر رہ گئی ہے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس کی کپڑوں کی الماری ٹوٹ گئی تھی، اسی لئے ہر جانب کپڑے بکھرے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے