تیونس کے جادوگر نے اپنی دلہن کو ہوا میں اڑا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تیونس: جادوگر اپنے جادو ٹونے کی مدد سے لوگوں کی زندگیوں کو ہی غیر معمولی واقعات سے دوچار نہیں کرتے بلکہ تیونس کے ایک جادوگر نے اپنی شادی کی تقریب میں دلہن کو ہوا میں اڑا دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ”العربیہ ڈاٹ نیٹ “ کے مطابق تیونس کے جنوب مشرقی شہر صفاقس میں مقامی جادوگر محمد بن عمر کی شادی کی تقریب جاری تھی اور محفل موسیقی کے دوران دولہا اور دلہن بھی ڈانس کر رہے تھے کہ جادوگردولہے نے اپنے عمل کی مدد سے دلہن کو ہوا میں اڑا دیا اوراس کے ساتھ خود بھی اڑنے لگا۔

محمد بن عمر نے ڈانس کے دوران اپنی دلہن کو ایک میز پر لیٹایا اور پھر عمل کے ذریعے حیران کن طور پر اسے ہوا میں اڑادیا ، دلہن کو ہوا میں اڑا کر اس نے خود کو بھی ہوا میں بلند کیا اور پھر کچھ دیر بعد دلہن کو جادو کے ذریعے واپس اسی میز پر لا بیٹھایا۔ ان حیران کن اور ناقابل یقین مناظر کواپنی آنکھوں کے سامنے وقع پزیر ہوتا دیکھ کر شادی کی تقریب میں شریک دولہا اور دلہن کے رشتہ دار خوب محظوظ ہوئے جنہوں نے تالیاں بجا کر جادوگر کو داد دی اور ان مناظر کو اپنے موبائلز کے اندر قید بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

دوران پرواز 15 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے امریکی تاجر پر فرد جرم عائد

دوران پرواز 15 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے امریکی تاجر پر فرد جرم عائد

 واشنگٹن: جہاز اُڑانے کی تربیت دینے کے دوران 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے