سپریم کورٹ کے ہر سوال کا جواب اور الزام کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام "یا پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہرقسم کا ثبوت دیا جائے گا اور عدالت کے تمام سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت نون لیگی کارکن میرے لیے نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا ہے اور عام آدمی بھی ان کی ذات پر اعتماد کرتا ہے جبکہ میاں نواز شریف کے ورثے میں جو جائیداد آئی اس کا وہ ٹیکس دے رہے ہیں۔ہم معاشی ترقی کا سفر طے کررہے ہیں، جس میں مشکلات ضرور ہے لیکن ہم 2018ء کے آنے والے انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

31 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے