وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

اسلام آباد: اجلاس میں کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اشاریوں پربریفنگ دی جائے گی اور ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائےگی

کابینہ پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پرکابینہ کوبریفنگ کے ساتھ گیس کی تقسیم کےمنصوبوں پر کابینہ کوآگاہی دی جائےگی جبکہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنےوالےورکرز کے تحفظ کا بل پیش ہوگا جبکہ وزارت آئی ٹی کی یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری، کونسل آف ریسرچ ان واٹرریسورسز کےچیئرمین کی تقرری کا بھی امکان ہے۔
کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کےچارٹر کی منظوری دے گی جبکہ پی آئی اے کےآر پی ٹی، ایریل ورک اورچارٹر لائسنس کی تجدیدایجنڈے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے