میں عربی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی

میں عربی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی

بولی وڈ: پریانکا چوپڑا کو شوبز سے جڑے 20 برس کا عرصہ گزر چکا ہے، دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے شادی کرنے کے بعد زیادہ وقت امریکا میں گزار رہی ہیں اور آج کل ایمیزون کی سیریز میں کام کررہی ہیں

میں عربی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی لیکن افسوس میں یہ زبان نہیں بولتی۔
لیکن نہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں کہیں بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بننا پسند کروں گی، مجھے اپنا کام پسند ہے اور اگر ایسا ہوا تو میں ایک نئی زبان سیکھ لوں گی’۔
موجودہ پروجیکٹس سے متعلق پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ میں ایمیزون کے لیے اپنی نئی سیریز کی شوٹنگ شروع کررہی ہوں جسے روسو بردارز پروڈیوس کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک رومانٹک کامیڈی ہے، یہ دراصل مینڈی کیلنگ کے ساتھ ‘ بڈی کامیڈی ‘ ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں اپنے شوہر کے ساتھ ایمیزون ہی کے لیے ایک اور شو کی تیاری پر کام کررہی ہوں جو سنگیت کی بھارتی روایت پر مبنی ہوگا۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بتایا کہ بہت سی چیزیں ہیں، میں ایک کتاب لکھ رہی ہوں، ابھی بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ (یونیسف) کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور وہ گزشتہ چند ماہ سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق آگاہی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹرز اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے ساتھ انسٹاگرام سیشن کی میزبانی بھی کی تھی اور وائرس سے متعلق سوال پوچھے تھے۔
بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔
دونوں کی عمروں میں 11 سال کا فرق ہے اور پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زائد عمر ہونے کی وجہ سے زیادہ اثر انداز قرار دیا جا رہا تھا۔
شادی کے بعد سے اداکارہ نے کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کیا اور پریانکا چوپڑا کی آخری بولی وڈ فلم ’جے گنگا جل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، بعدازاں 2019 میں نیٹ فلیکس پر ان کی فلم ’اسکائے از پنک‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف آسٹریلوی نژاد امریکی گلوکارہ ہیلن ریڈی 70 سال کی عمر میں چل بسیں

معروف آسٹریلوی نژاد امریکی گلوکارہ ہیلن ریڈی 70 سال کی عمر میں چل بسیں

امریکا: ہیلن ریڈی نے اگرچہ ڈیڑھ درجن کے قریب میوزک ایلبم ریلیز کیے، تاہم ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے