امریکی وزیر خارجہ نے عید پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم

امریکی وزیر خارجہ نے عید پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم

کابل: گزشتہ دونوں جنگ پر رضا مندی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے ایک ہفتے میں طالبان سے براہ راست بات چیت کا آغاز کریں گے، طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور فوری مستقل اور مربوط جنگ بندی طے کریں

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے اس عید پر پائیدار امن کی جانب ایک قدم اور بڑھیں گے، اور عید تمام افغانوں کو ساتھ ملائے گی۔
افغان طالبان نے کانفرنس سے متعلق بتایا کہ پچھلے 3دن میں کہیں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی، مائیک پومپیو سے بقیہ طالبان قیدیوں کی رہائی سےمتعلق بات ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے عید پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔
طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملابرادر کی سربراہی میں وفد نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی، دونوں رہنماؤں نے افغان امن اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی، کانفرنس کے دوران افغانستان میں مستقل قیام امن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

کابل: آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے